نئى دہلى، 18 دسمبر (يوا ين آئى) راجيہ سبھا ميں وزير اعظم نريند رمودى کى موجودگى ميں تبديلى مذہب پر بحث کرانے کے مطالبہ پر بضد اپوزيشن اور حکمراں جماعت کے اراکين کے ہنگامے کى وجہ سے آج مسلسل چوتھے دن بھى وقفہ صفر
نہيں ہوسکا۔
چيرمين حامد انصارى نے کارروائى شروع ہونے سے قبل سابق رکن سلطان سنگھ کے انتقال کى اطلاع دى۔ اس کےبعد نائب چيرمين پى جے کورين نے وقفہ صفر کى کارروائى شروع کرتے ہوئے قانونى کام نپٹائے اور ضرورى دستاويز ايوان ميں رکھے۔